ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امیت شاہ نے سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کا نعرہ سرقہ کیا ؟ یوگیندر یادو نے کیا طنز 

امیت شاہ نے سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کا نعرہ سرقہ کیا ؟ یوگیندر یادو نے کیا طنز 

Mon, 28 May 2018 12:00:29    S.O. News Service

نئی دہلی 27مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی سرکار کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر ہفتہ (26 مئی) کو ایک طرف جہاں مرکز کے زیر انتظام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی حکومت کی مبینہ کامیابیوں کو شمار کرایا ۔ وہیں دوسری طرف اپوزیشن بی جے پی کی ان کامیابیوں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ 2019 میں اقتدار میں بی جے پی کی واپسی میں کوئی چیلنج نہیں ہے ؛بلکہ یہ یقینی ہے کہ بی جے پی کی سرکار بنے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلا لوک سبھا انتخابات بدعنوانی اور غربت ہٹانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں اور اپوزیشن کے 'مودی ہٹاؤ' کے ایک نکاتی ایجنڈے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔بی جے پی کی جانب سے کئے گئے 'اچھے دن' کے وعدے پر شاہ نے کہا کہ حکومت نے چار سال میں اپنے وعدے پورے کرنے کے لئے کافی مواقع ہیں اور ایک سال اب بھی باقی ہے۔ شاہ نے اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاست میں چونکانے والی تبدیلی ہوئی ہے اور وزیر اعظم کے خلاف رہنے والے لوگ جھوٹ پھیلا کر ہمیشہ اسے زور زور سے بولتے رہتے ہیں۔ مودی حکومت کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر شاہ نے اس کامیابیوں کی تفصیلات دی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت والی کانگریس سے ملنے والی ممکنہ چیلنجوں کی تنقید بھی کی ۔ بی جے پی صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں یہ نئی چیز دیکھ رہا ہوں اور لگتا ہے کہ اپوزیشن نے 2019 کے انتخابات تک اسی حکمت عملی پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کا ایک نکاتی ایجنڈا 'مودی ہٹاؤ' کا ہے جبکہ بی جے پی اور مودی بدانتظامی ،کرپشن اور غربت مٹانا چاہتے ہیں تاکہ استحکام اور ترقی ہو۔ متحد اپوزیشن کے چیلنج کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ چٹان کی طرح مودی کے ص اتھ کھڑے ہیں اور کام کرنے کی وزیر اعظم کی سیاست نسل پرستی، نسل پرست اور تقسیم کی سیاست کو فروغ دینے والوں پر بھاری پڑے گی ۔ شاہ کے 'مودی ہٹاؤ' بیان کو لے کر سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے ٹویٹ کر طنز کیا ہے ۔دراصل بی جے پی صدر کے اس بیان کو لے کر ایک یوزر نے سینئر صحافی راجدیپ سردیسائی سے کہا کہ انہوں نے یہ بات پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بی جے پی ایسا بیان دے گی۔یوزر نے صحافی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سردیسائی کو سلام تین ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ بی جے پی کا سہارا ضرور لے گی کہ وہ کہتے ہیں مودی ہٹاؤ، میں کہتا ہوں کہ دیش بچاؤ اور آج امت شاہ نے سلوگن کاپی کر لیا اپنی پریس کانفرنس میں ۔ اس تناظر میں عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما یوگیندر یادو نے یاد دلایا کہ اس نعرہ پر کسی اور کا نہیں بلکہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا حق ہے۔ یوگیندر نے راجدیپ کی ٹویٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر حق کی بات کہی جائے تو اس نعرہ پر اندرا گاندھی کا حق ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ کہتے ہیں اندرا ہٹاؤ، میں کہتی ہوں غریبی ہٹاؤ ۔ 


Share: